جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل کی پریانکا کے ساتھ فلم کی خواہش

datetime 16  جولائی  2016 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبول امریکی ٹی وی اداکارہ میگھن مارکل نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں میگھن کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ پریانکا کے ساتھ کسی بولی وڈ فلم میں کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں پریانکا کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، میں نے پریانکا کو خاص طور پر بتایا ہے کہ ان کے ساتھ کسی بالی ووڈ فلم میں کام کرنا میرا خواب ہے، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس میں بے حد مزا آئے گا، پریانکا نے بھی اس کی حامی بھری تھی۔انہوں نے پریانکا سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں بہترین دوست بن چکی ہیں۔امریکی ٹی وی اداکارہ نے کہا کہ ’پریانکا میری بہترین دوست بن چکی ہیں، ایلی میگزین نے امریکا میں ایک ڈنر رکھا تھا جس میں پریانکا کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ہماری ملاقات اسی رات ہوئی تھی اور مجھے معلوم ہوا کہ انہیں میرا شو سیوٹس (Suit) بے حد پسند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد سے وہ دونوں رابطے میں ہی رہے اور جب بھی ایک شہر میں ہوتے تو ایک دوسرے سے ملاقات ضرور کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں اداکاراوں کی بہترین دوست مانی جاتی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ہولی وڈ میں بھی سب کو اپنا دوست بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…