لندن (آن لائن) بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل دیکھا۔ اس موقع پر شہرہ آفاق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بیٹے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ٹی وی چینلز بار بار عمران خان کو دکھاتے رہے اور ان کے کھیل اور اور سیاست کے حوالے سے کارکردگی کی تعریف بھی کرتے رہے۔ جبکہ ان کے بائیں طرف بیٹھے ہوئے ارجن ٹنڈولکر نے ان سے مفید مشور ے حاصل کئے اور باؤلنگ ایکشن بھی بناتے رہے ۔ واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکر آج کل عمران خان سے باؤلنگ ٹپس بھی لے رہے ہیں۔