لندن (مانیٹر نگ ڈیسک )پا کستا ن کے فا سٹ با ئو لرمحمد عا مر چھ سال ک طویل انتظا ر کے بعد جب لا رڈز کے میدان میںآئے تو پا کستا نیو ں کے علا وہ بر طا نو ی شہر یو ں اور انتظا میہ کی جا نب بھر پور تا لیو ں کے سا تھ شاندا ر استقبا ل کیا ۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پہلا روز مصباح الحق کے نام رہا ، کپتان نے پہلے روز شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دونوں اوپنرز بڑی اننگز نہ کھیل سکے ، شان مسعود 7 اور محمد حفیظ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
اظہرعلی کی اننگز کا خاتمہ 7 رنز پر ہوا ، یونس خان نے 33رنز کی اننگز کھیلی جبکہ قومی کپتان مصباح الحق نے انگلش باؤلرز کو بے بس کر دیا ، انہوں نے 110 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔اسد شفیق نے کپتان کا خوب ساتھ نبھایا انہوں نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، نائٹ واچ مین راحت علی رن بنائے بغیر میدان بدر ہوئے ۔انگلینڈکی جانب سے کرس ووکس چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سرفہرست ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے ۔
محمد عا مر جب 6 سال بعد لارڈز میں بیٹنگ کر نے آئے تو ۔۔۔۔ شائقین نے ایسا استقبا ل کیا جس کی تو قع نہ تھی
15
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں