بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

عبدالستار ایدھی کا یوم وفات ضرور منانا چاہیے لیکن .. شاہد آفریدی نے بڑی بات کہہ دی

datetime 15  جولائی  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ اسٹارشاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے یومِ وفات کو قومی دن کے طور پر ضرور منانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق آٹھ جولائی کو ڈاکٹرعبدالستارایدھی سے منسوب کرکے نیشنل چیریٹی ڈے قراردینے کی تحریک کی حمایت میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی کے نام پر قومی دن ضرورمنایا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی جہدِ مسلسل سے عبارت تھی لہذا ان سے منسوب قومی دن پر چھٹی نہ کی جائے بلکہ کام جاری رہے۔
یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی خود بھی سماجی خدمات میں مصروف رہتے ہیں اور ان کا نام دنیا کے دس بڑے مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی اہنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، دوروز قبل برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں اب کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دوست چاہتے ہیں کہ میں بات کروں اورخبر بنے، پاکستان میں اب واقعی عالمی معیار کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا جیسا کہ دوسرے ممالک سامنے لارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…