پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

لندن چھوڑ کر مت جائیں ٗ لند ن کے میئر کا غیر ملکیوں کے نام پیغام

datetime 15  جولائی  2016 |

لندن (انیٹرنگ ڈیسک) لندن کے میئر صادق خان نے وہاں رہنے والے غیر ملکیوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ لندن چھوڑ کر مت جائیں۔بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ لندن ایک کثیر النسلی شہر ہے ٗیہاں مسلمان، عیسا ئی، یہودی، سکھ اور ہندو سب ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک متحد شہر ہے مگر بدقسمتی سے ریفرینڈم کے بعد اعداد و شمار اور لوگوں سے بات کرنے سے پتہ چلا ہے کہ نسل پرستی پر مبنی نفرت اور نسلی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔صادق خان نے کہا کہ میں نے پولیس کمشنر سے بات کی ہے اور ہم ایسے جرائم کو برداشت نہیں کریں گے ٗاگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ ئے تو انھیں فوراً رپورٹ کرنا چاہیے اور جو بھی ملوث ہوا انھیں سزا ملے گی۔برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا ہوگئی ہے اس سے لندن کے کاروبار پر بھی تو اثر پڑے گا؟
اس سوال کے جواب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن پھر بھی ایک عظیم شہر رہے گا اور ہم پھر بھی سب کو خوش آمدید کہیں گے میں قابل لوگوں کو کہوں گا کہ چھوڑ کر نہیں جائیں انھوں نے برطانوی پرائم منسٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ جب وہ یورپی یونین سے بات چیت کریں تو لندن بھی ان مذاکرات میں شامل ہو۔کسی بھی بڑے مغربی شہر کے پہلے مسلمان میئر بننے کے بعد بعض لوگوں کے خیال میں صادق خان لیبر پارٹی کے لیڈر بھی بن سکتے ہیں ٗ اس پر صادق خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ انھیں بطور میئر کام کرنا اچھا لگ رہا ہے اور فی الحال ان کیلئے یہی بہتر ہے ٗ صادق خان کا پسندیدہ جملہ ہے مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم دا میئر آف لندن۔تو کیا مستقبل میں ہمیں یہ بھی سننے کو مل سکتا ہے کہ مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم دا پرائم منسٹر آف یو کے؟اس کے جواب میں صادق خان پہلے تو خوب ہنسے اور پھر کہا کہ آپ کے تعریفی کلمات کا شکریہ تاہم اس سوال کا جواب ہے اسلام علیکم۔جب یہی سوال ان سے دوسرے انداز میں پوچھا گیا کہ کیا ایک مسلمان مستقبل میں برطانیہ کا پرائم منسٹر بن سکتا ہے؟ تو صادق خان کا کہنا تھا کہ یقیناًبن سکتا ہے لیکن میں اس وقت لندن کا میئر ہوں اور یہ جاب جاری رکھنا چاہوں گا۔انڈین نژاد میئر کو نائب چننے کے فیصلے پر صادق خان نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ لندن میں مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔
صادق خان نے کہاکہ میرے ڈپٹی میئر راجیش انڈیا سے ہیں ٗوہ جب اس ملک میں آئے تو ان کے پاس جیب میں صرف دو سو پاؤنڈز تھے اور آج وہ کروڑ پتی ہیں کیونکہ لندن میں آپ محنت کر کے اپنی زندگی بدل سکتے ہیں، راجیش کی طرح کا ٹیلنٹ ہمیں لندن میں چاہیے، اور دیکھیں لوگ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ انڈین اور پاکستانی نژاد بہترین دوست بن سکتے ہیں۔لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن کو مستعفی ہو جانا چاہیے یا نہیں؟ اس پر صادق خان نے مسکراتے ہوئے کہاکہ اسلام علیکم اور عید مبارک۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…