لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کوئی نوٹس نہیں لے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ پاکستان میں اب وہ ٹیلنٹ موجود نہیں جو بین الاقوامی معیار کی کرکٹ کے لئے درکار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے لیکن کنٹریکٹ کی وجہ سے کچھ بول نہیں سکتا، وقت آنے پر بہت کچھ بولوں گا نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے شاہد آفریدی کے بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ شاہد آفریدی سے وضاحت طلب کی جا ئے گی کہ انہوں نے کس حوالے سے باتیں کی ہیں ٗاگر شاہد آفریدی کی جانب سے کوڈ اؤف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی تو ان کے خلاف ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے۔ اب ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ آفریدی کے بیان پر پی سی بی کوئی نوٹس نہیں لے گی ۔