لندن (آن لائن) انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تنازعات کے بجائے کرکٹ کے نام پر یاد رکھی جائے گی۔الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ ‘میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میچ فکسرز کو کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے لیکن محمد عامر کو سزا سنائی گئی اور انھوں نے سزامکمل کی اس لیے انھیں واپسی کی اجازت دی گئی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دے سکیں،میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح دونوں ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں کھیلا تھا وہ جوش ہم دونوں ٹیموں میں ماضی کے مقابلے میں مختلف تھا اور مجھے امید ہے کہ ہم اس کو جاری رکھ سکیں’۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے فاسٹ باؤلرجیمزاینڈرسن کو انجری کے باعث آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نوٹنگھم شائر کے جیک بیل کو ٹیسٹ میں ڈیبو کا موقع دیا ہے۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے جمی ایندڑسن باہر ہوگئے ہیں لیکن جیک کے لیے بڑا موقع ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان (جیک) کا کاؤنٹی کے لیے گزشتہ سیزن شاندار رہا ہے اور اچھے باؤلر نظر آرہے ہیں اور اچھی رفتار کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں’۔واضح رہے جیمز اینڈرسن حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی انجری کے شکار ہو کر کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم وہ نیٹ پر باولنگ کر رہے ہیں۔کک کا کہنا تھا کہ ‘وہ مکمل رفتار کے ساتھ باؤلنگ نہیں کررہے ہیں اور میرے خیال میں انجری کے ساتھ پانچ روزہ میچ میں شامل کرنا خطرناک ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے فیصلہ کیا کہ اس کے بعد تین اور میچ ہیں اور وہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے دوسری جانب پاکستان نے لارڈز میں دودہائیاں گزرنے کے باوجود کوئی میچ نہیں جیتا۔۔
ٹیسٹ میچ شروع ہو نے سے قبل کک کا اہم بیان جاری محمد عامر بھی نہ بخشا
14
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں