لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں بیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنزپاکستان کے انضمام الحق نے بنائے۔انہوں نے 19میچوں کی32اننگزمیں54.62کی اوسط سے 1584 رنز بنائے جن میں5سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور148رنزہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان ہی کے مشتاق محمد نے 23 میچوں کی41اننگزمیں42کی اوسط سے1554رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور11نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 157 رنز ہے۔ تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدیوسف نے14میچوں کی24اننگزمیں62.45کی اوسط سے1499رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور223رنزہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے سلیم ملک نے19میچوں کی28اننگزمیں60.69کی اوسط سے1396رنزبنائے جن میں 4 سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور165رنزہے۔اورپانچویں نمبرپاکستان کے جاوید میاں داد نے 22 میچوں کی 32 اننگز میں 51.11کی اوسط سے1329رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور260رنزہے۔