لاہور، کراچی(آن لائن)محمد عامر کی پہلی ٹیسٹ بال کو لے کر سٹے باز سرگرم ہوگئے، 5سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی پہلی بال کیسی ہوگی، نوبال،وائڈ بال یا باؤنسر،سٹے بازوں نے محمد عامر کی پہلی بال پر شرطیں لگانا شروع کردیں۔محمد عامر کی متنازع نو بال کے بعد ان پر پانچ سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے،لیکن جب ان پر کرکٹ کے دروازے کھلے تو آغاز وائڈ بال سے کیا۔صرف ٹی ٹوئنٹی میں ہی نہیں بلکہ جب 25 جون کو پابندی کے بعد پہلا ون ڈے کھیلا تو اس کی بھی پہلی بال وائڈ کرائی۔اب محمد عامر 5سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں، اس کی پہلی بال محمد عامر کیسی پھینکیں گے، شرطیں لگنا شروع ہوگئی ہیں، زیادہ تر سٹہ بازوں نے وائڈ بال کا اشارہ دیا ہے،لیکن کچھ سٹے باز نو بال اور کچھ باؤنسر کا بھی اشارہ دے رہے ہیں۔دیکھتے ہیں ٹی ٹوءِنٹی اور ون ڈے کرکٹ کا آغاز وائڈ بال سے کرنے والے محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کس طرح کی بال سے کریں گے۔۔#/s#