پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی سیاست میں انٹری؟ خاندان کے بزرگوں نے کیا کہا؟جانئے

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ‘شاہد آفریدی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کے بارے میں بھی کافی سارے سوالات کیے گئے’ ’سیاست میں آنا چاہیے، ان کا دل تو بہت چاہتا ہے اور ان کا ارداہ بھی ہے لیکن فی الحال بزرگ منع کر رہے ہیں‘‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ مستقبل قریب میں سیاست میں انٹری دے سکتا ہوں لیکن فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔شاہد خان آفریدی بی بی سی اردو کے لائیو فیس بک میں حصہ لینے کے لیے نیو براڈکاسٹنگ ہاؤس آئے اور بی بی سی اردو کے فیس بک کے صارفین اور اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔فیس بک لائیو کا آغاز انھوں عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایدھی کی وفات پاکستان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔
شاہد آفریدی سے ان کی ٹی۔20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی سوالات کیے گئے جن کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان میں کھیلنے کا دم باقی ہے اور آئندہ ڈیڑھ، دو سال تک ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ون ڈے میں کم بیک ہوسکتا ہے تو انھوں نے کہا کہ ’شیر ہوں صرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا، ون ڈے میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔‘محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’محمد عامر کی عمر کم ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔‘برطانوی میڈیا کی ایسی خبریں انکی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سکول بنانا چاہتے ہیں اور سیاست میں نہ بھی آئیں تو اپنے فاؤنڈیشن اور چیریٹی کے ذریعے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…