پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے مشہور اداکار نے عبدالستارایدھی کے مشن کا علم تھامنے کے اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے عبد الستار ایدھی کے مشن کا علم تھامنے کے اعلان کر دیا ،انسانیت کی خدمت کیلئے عبد الستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے انکے صاحبزادے فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14جولائی سے 17جولائی تک کراچی میں عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کیساتھ رہوں گا اور انکے والد عبد الستار ایدھی کے عظیم مشن کی روشنی کو ساتھی اداکاروں اور پورے ملک میں پھیلانے کے لئے ان سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کی وفات نے پوری قوم کو غمزد کردیا ہے ،صرف میں ہی نہیں کوئی بھی شخص اس دکھ کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عبد الستار ایدھی فرشتہ صفت انسان تھے ، انہوں نے دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی جس طرح سے خدمت کی ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے ساتھ مل کر پورے پاکستان کی گلی گلی میں انکے مشن کو عام کروں گا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…