پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی،پاکستان نے حمایت کردی

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیموں کو 2گروپ میں تقسیم کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس سے تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پروگرام آئی سی سی کے ہاتھ میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی عالمی رینکنگ کی بنیاد پرٹیسٹ کرکٹ کے اول گروپ میں ہوگی جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب سے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ٹیمیں اس وقت عالمی رینکنگ میں نیچے ہیں لیکن اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اوپر والے درجے میں ہو یا نچلے درجے میں وہ اس 2گروپ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی دو گروپوں میں تقسیم کے بارے میں لوگوں میں غلط فہمی یہ ہے کہ اس میں بڑی ٹیمیں کمزور ٹیموں سے نہیں کھیلیں گی حالانکہ ایسا نہیں ہے، اس میں ترقی اور تنزلی کا طریقہ کار موجود ہے لہذا ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے کھیلنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش اور سری لنکا کو دو گروپ میں ٹیموں کی تقسیم کے بارے میں قائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا ساتویں اور بنگلہ دیش نویں پوزیشن پر ہے جب کہ دونوں کرکٹ بورڈز سے آئی سی سی کے حالیہ اجلاس کے دوران ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں تجویز سامنے آئی تھی کہ 2019ء سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کو 2گروپ میں تقسیم کردیا جائے جس میں عالمی رینکنگ کی پہلی 7ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جبکہ 2نئی ٹیسٹ ٹیموں کو موجودہ 3ٹیموں کے ساتھ شامل کرکے ان کے میچ کرائے جائیں گے اور دونوں گروپ میں ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی اور تنزلی ہوا کرے گی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…