ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)حا ل ہی میں ڈھاکہ میں ہونے والے لرزہ خیز حملے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکار عرفان خان کا کہنا تھا کہ اب مسلمان خاموش کیوں ہیں۔واضح رہے جمعے کی رات ہونے والے اس حملے میں 24غیر ملکی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔اداکار کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ایسے بہیمانہ حملے کے بعد آخر مسلمان کمیونٹی چپ کیوں سادے ہوئے ہے؟۔ انھوں نے لکھا کہ بچپن میں مذہب کے بارے میں کہا گیا تھا
کہ اگر آپکا پڑوسی بھوکا ہو تو آپکو اسے شامل کیے بنا اکیلے کھانا نہیں کھانا چاہیے، بنگلہ دیش کی خبر سن کر اندر عجیب سا سناٹا ہے.قرآن کی آیاتیں نہ جاننے کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں لوگوں کو قتل کیا گیا، حادثہ ایک جگہ ہوتا ہے ،پر بدنام اسلام اور پوری دنیا کے مسلمان ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’وہ اسلام جس کی بنیاد ہی امن ، رحم اور دوسروں کا درد محسوس کرنا ہے ، ایسے میں کیا مسلمان چپ بیٹھے رہیں اور مذہب کو بدنام ہونے دیں۔یا وہ خود اسلام کے صحیح معنی کو سمجھیں اور دوسروں کو بتائیں کہ ظلم اور قتل و غارت کرنا اسلام نہیں ہے‘
مسلمان لرزہ خیز حملوں پر خاموش کیوں ہیں؟عرفان خان کا سوال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































