ٹائنٹن(آئی این پی )پاکستان اور سمر سیٹ کے مابین تین روزہ ٹوور میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد باؤلرز نے بھی تباہی مچا دی ، پاکستان نے اپنی پہلی انگز8وکٹوں کے نقصان پر 359رنز پر ڈکلیئرکر دی ، پاکستان کی جانب سے یونس خان 104، اسد شفیق80، شان مسعود62رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ جواب میں سمرسیٹ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکی اور اپنی پہلی انگز میں 128رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان نے 3,3، راحت علی اور یاسر شاہ نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسرے انگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنا کر سمر سیٹ کے خلاف مجموعی طور پر 371رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹائنٹن میں جاری پاکستان اور سمر سیٹ کے مابین تین روزہ ٹوور میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے پہلے دن کا سکور 5وکٹوں کے نقصان پر 324رنز انگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ 335رنز پر گری جب یونس خان 104رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عامر تھے جو بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان نے اپنی پہلی انگز 8وکٹوں کے نقصان پر 359رنز پر ڈکلیئرکر دی ، پاکستان کی جانب سے یونس خان 104، اسد شفیق80، شان مسعود62رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔سمرسیٹ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکی اور اپنی پہلی انگز میں 128رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔سمر سیٹ کی جانب سے جیمز ہلٹرتھ 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان نے 3,3، راحت علی اور یاسر شاہ نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسرے انگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنا کر سمر سیٹ کے خلاف مجموعی طور پر 371رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے دوسری انگز میں محمد حفیظ 10، شان مسعود29، مصباح الحق19 اورسرفراز احمد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 50اور اسد شفیق26رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔