ترکمانستان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی دو بہنوں نے پہلی مرتبہ ترکمانستان میں ہونے والی ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تین میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ترکمانستان میں کھیلی جانے والے ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے دو بہنوں حمیرا عاشق اور عنبرین عاشق نے ترکمانستان میں کھیلی جانے والے ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تین براونز میڈلز حاصل کیے ۔ ایونٹ میں 16 ممالک کی ریسلرز نے حصہ لیا ۔کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں میں ٹیلنٹ ہیں ۔ چاندی اور سونے کے تمغے بھی جیت سکتی ہیں ۔دونوں بہنیں اکیلے ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ کہتی ہیں اب ٹارگٹ ایشین بیچ گیمز ہے ۔