جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایک کروڑ75لاکھ میں ایک گاڑی کا نمبر ، نمبر میں ایسی کیا خاص بات تھی ؟ حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی شخص لیو نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد 30 ہزار یوآن ( 4 لاکھ 73 ہزار روپے) کی ایک گاڑی خریدی اور ایک لکی سمجھی جانے والی نمبر پلیٹ پر 10 لاکھ یوآن (ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی) خرچ کر دیئے۔ اس کا ماننا تھا کہ یہ نمبر پلیٹ لگانے سے وہ دوران سفر حادثات وغیرہ سے محفوظ رہے گا، لیکن اس کی یہ سوچ غلط نکلی، پہلے ہی دن 8 بار پولیس نے اسے روکا، لیکن اس کے پیچھے وجہ لیو کی ڈرائیونگ نہیں بلکہ خود نمبر پلیٹس تھیں۔ کے۔88888 کے ہندسوں پر مشتمل نمبر پلیٹ پر نظر پڑتے ہی پولیس نے لیو کو روک لیا، انہیں شک تھا کہ لیو نے جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہے۔ لہٰذا دولت مند افراد اپنی گاڑی کے نمبر پلیٹ پر 8 کا ہندسہ درج کرانے کیلئے خطیر رقم خرچ کرسکتے ہیں تاہم صرف 8 کے ہندسے پر مشتمل نمبر پلیٹ شاز و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس اہلکار سمجھے کہ یہ جعلی ہے اور مزید یہ کہ جس گاڑی پر یہ نمبر پلیٹ لگی تھی خود اس کی قیمت پلیٹ سے کم تھی۔ تاہم جب لیو نے انہیں تمام کاغذات دکھائے تو وہ حیران رہ گئے اور لیو کو جانے دینے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا۔ لیکن لیو کے ساتھ ایسا ایک بار نہیں ہوا بلکہ ایک ہی دن میں 8 بار ہوا، خوش قسمتی کیلئے لگائے جانے والے نمبر پلیٹ کی وجہ سے 8 بار پولیس کی جانب سے روکا جانا بہرحال خوش قسمتی کی بات نہیں ہاں البتہ اتفاق ضرور ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں 8 کے ہندسے کو انتہائی خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کا تلفظ چینی زبان کے اس لفظ سے ملتا جلتا ہے جس کا مطلب ‘خوشحالی’ اور دولت بنتا ہے جبکہ چین کے شہر کینٹن کی زبان میں اس کا مطلب خوش قسمتی بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…