ایڈنبرا(آن لائن)سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ہونے والاآئی سی سی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی اور یہ معاملہ اکتوبر تک لٹک گیا۔ اس کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیاہے۔اس بارے میں آئی سی سی کے سیکرٹری ششانک منوہر نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی نئی آئینی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آئی سی سی کے رکن ممالک نے نئے آئین کی ڈرافٹنگ اکتوبر سے پہلے پر کرنے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ ایمپائرز کے فیصلوں کے بارے بھی تبدیلیاں لانے کی تجاویزات زیر غور ہیں۔نئی تبدیلیوں کے بعد ایمپائرز کال پر 50فیصد بال لگنے پر بلے باز کو آوٹ قرار دیا جائے گا۔