اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستانی حکام کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ PSLفرنچائز ز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پی ایس ایل کے دو پلے آف میچزاور فائنل ابتدائی طور پر پاکستان میں منعقد کروائے جائیں گے۔
PSL کی تمام فرنچائزز میں باہمی طور یہ فیصلہ کیا گیا کہ فائنل میچ لاہور میں اور باقی میچز دیگر شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند کر لیں گے۔ لاہر قلندر کے مالک کے مطابق PSL کے اگلے ایڈیشن کی میزبان قطر حکومت بھی فائنل میچ لاہور میں منعقد کروانے پر خوش ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کئی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیل چکی ہیں۔
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ‘ بڑا اقدام اٹھا لیا گیا
2
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں