لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز 3 جولائی کو سمرسیٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز کے بعد گرین شرٹس 18 اور 20 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ پاکستان اپنا پہلا تین روزہ ٹور میچ 3 جولائی کو سمرسیٹ جبکہ دوسرا میچ 8 سے 10 جولائی کو سسیکس کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک لارڈز، لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر، میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف 29 سے 30 جولائی تک ٹور میچ میچ کھیلے گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک ایجبسٹن، برمگنھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان دورہ انگلینڈ کا آغاز 3 جولائی کو سمرسیٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گا
1
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں