پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کیخلاف بلوچوں کوبدنام کرنے پرپانچ کروڑہرجانے کانوٹس

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازیخان (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے متنازعہ کردار اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کر نے والی فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے خلاف بلوچوں کو بدنام کر نے پر پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس کے بعد عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی 16جوالائی کو سماعت ہو گی مزید معلومات کے مطابق اپنے متنازعہ کردار اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کر نے والی فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے خلاف بلوچوں کو بدنام کر نے پر ڈیرہ غازی خان کی یونین کو نسل گدائی کے وائس چیئر مین فیاض خان لغاری بلوچ کی طرف سے 5کروڑ روپے ہرجانہ اور دیگر امور پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں رٹ دائر کر تے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ فوزیہ عظیم کا بلوچ قبائل سے کو ئی تعلق نہ ہے وہ کسی منظم ایجنڈے کے تحت بلوچ قوم کو اپنی غیر مہذبانہ حرکات اور بیانات کے ذریعے بدنام کر رہی ہے
جس سے بلوچ قوم کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں لہٰذا وہ اپنے اس فعل پر سات روز کے اندر معافی مانگنے اور اپنے نام کے ساتھ بلوچ لکھنا اور استعمال کر نا بند کرے اور نوٹس دہندہ کو پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس دیا اور تھانہ صدر دین کو کاروائی کا کہا لیکن اس کی درخواست اور نوٹس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کے بعد مدعی فیاض خان لغاری وائس چیئر مین گدائی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کی عدالت میں رٹ دائر کر تے ہو ئے ملزمہ کو گرفتار کر کے سزا دلوانے اور مقدمہ درج کر نے کی استدعا کی ہے جس پر ابتدائی بیانات قلمبند کر نے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فواد عارف نے 16جوالائی کو سماعت کی تاریخ مقر ر کر تے ہو ئے رٹ سماعت کے لئے منظور کر لی ہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…