بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بدنام کرنے پر قندیل بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

datetime 1  جولائی  2016 |

ڈیرہ غازیخان (آن لائن )اپنے متنازعہ کردار اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کر نے والی فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے خلاف بلوچوں کو بدنام کر نے پر پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس کے بعد عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی 16جوالائی کو سماعت ہو گی مزید معلومات کے مطابق اپنے متنازعہ کردار اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کر نے والی فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کے خلاف بلوچوں کو بدنام کر نے پر ڈیرہ غازی خان کی یونین کو نسل گدائی کے وائس چیئر مین فیاض خان لغاری بلوچ کی طرف سے 5کروڑ روپے ہرجانہ اور دیگر امور پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں رٹ دائر کر تے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ فوزیہ عظیم کا بلوچ قبائل سے کو ئی تعلق نہ ہے وہ کسی منظم ایجنڈے کے تحت بلوچ قوم کو اپنی غیر مہذبانہ حرکات اور بیانات کے ذریعے بدنام کر رہی ہے جس سے بلوچ قوم کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں لہٰذا وہ اپنے اس فعل پر سات روز کے اندر معافی مانگنے اور اپنے نام کے ساتھ بلوچ لکھنا اور استعمال کر نا بند کرے اور نوٹس دہندہ کو پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس دیا اور تھانہ صدر دین کو کاروائی کا کہا لیکن اس کی درخواست اور نوٹس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کے بعد مدعی فیاض خان لغاری وائس چیئر مین گدائی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کی عدالت میں رٹ دائر کر تے ہو ئے ملزمہ کو گرفتار کر کے سزا دلوانے اور مقدمہ درج کر نے کی استدعا کی ہے جس پر ابتدائی بیانات قلمبند کر نے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فواد عارف نے 16جوالائی کو سماعت کی تاریخ مقر ر کر تے ہو ئے رٹ سماعت کے لئے منظور کر لی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…