ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم اداکار سلمان خان کے جواب سے ریاست مہاراشٹر کا خواتین کمیشن مطمئن نہیں ہوا،ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا بیان پر رویہ معذرت خواہنا نہیں ہے،ریاستی خواتین کمیشن نے اس معاملے پر اگلی سماعت کی تاریخ 7 جولائی دی ہے۔ خواتین کمیشن نے سلمان خان سے 7 جولائی کو اپنے وکیل کے ساتھ دوبارہ حاضر ہونے اور اپنا جواب حلف نامہ کے طور پر دینے کا حکم دیا۔ سلمان خان نے اپنی فلم سلطان کی تشہیر کے لیے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جب وہ سلطان فلم کے لئے پہلوان کے کردار کی شوٹنگ کر رہے تھے تب 120 کلو کے پہلوانوں کو مختلف طریقے سے 10 بار سے زیادہ اٹھانا پڑتا تھا اور چھ گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد وہ خود کو عزت لٹانے والی خاتون جیسا محسوس کرتے تھے۔اس بیان کے بعدسلمان خان پر تلخ تنقید ہوئی اور خواتین کمیشن نے خود سے نوٹس لیتے ہوئے خان کو 29 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا.۔ سلمان خان خواتین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور جواب بھی دیا لیکن خواتین کمیشن ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوا۔
سلمان خان برے پھنسے، وہ ہو گیا جس کی امید بھی نہ تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































