کولکتہ(این این آئی)بھارتی کرکٹ حکام نے انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کے مالکان کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے منع کیا تاہم انھوں نے بھارتی حدود سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کیلئے خرید لیا ۔بھارتی کرکٹ کے سرمایہ کار کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شامل ہیں جنھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا اور انھوں نے بالی ووڈ اسٹار شارخ خان کو بھی شامل کرلیا۔رواں سال فروری میں منعقدہ نیلامی میں چار پاکستانی کھلاڑیوں سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کو خریدا گیا جن میں سے دو آئی پی ایل کی ٹیموں کے مالکان کی فرنچائزوں کیلئے کھیلیں گے ٗدیگر دو ٹیمیں حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں کی جڑیں بھی بھارت سے ملتی ہیں، سی پی ایل میں بڑے پیمانے پربھارتی سرمایہ کاری گزشتہ سال دیکھنے میں آئی تھی جب ہندوستان کی سب سے بڑی موٹرکمپنی ہیرو موٹو کارپوریشن لمیٹڈ نے لیگ کے ساتھ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا جس کو اب 2018 تک وسعت دی گئی ہے۔شعیب ملک بارباڈوس ٹریڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کو اس سال بھارتی ارب پتی وجے مالیا نے خریدا، یاد رہے اس سے قبل وہ آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے مالک تھے اور تاحال اس کے سرپرست ہیں۔دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ مالیا نے ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کو فرنچائز دوبارہ فروخت کی تھی جب سے بھارتی بینک 90 بلین بھارتی روپے کی عدم ادائیگی پر ان کا پیچھا کررہے ہیں۔اس کا مطلب یہی ہوا کہ شعیب ملک آئی پی ایل فرنچائز کے مالک کیلئے کھلیں گے جن کے شوہر ارب پتی مکیش امبانی ہیں جو 20.3 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ہندوستان کے امیر ترین شخص ہیں۔عمراکمل ٹرینباگو رائیڈرز کی جانب سے کھیلیں گے جس کے شریک مالک شارخ خان، صنعت کار جے مہتا اور ان کی بیگم دونوں اور اداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں۔سی پی ایل میں شامل تیسرے پاکستانی عماد وسیم کو 2013 کے پہلے ایڈیشن کی چمپئن ٹیم جمیکا ٹالواز نے حاصل کیا ہے جس کے مالک دو بھارتی نژاد امریکی منیش پٹیل اور رون پاریکھ ہیں ٗاتفاقی طورپر ہالی ووڈ اسٹار گیراڈ بٹلر کا بھی کچھ حصہ بھی جمیکا ٹالواز میں شامل ہے۔سہیل تنویر گیانا امیزون ٹریڈنٹ کیلئے کھیلیں گے جس کے مالک رانجی سنگھ رامروپ بھی بھارتی ہیں جو گیانا کے بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔
چار اہم پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل فرنچائزکے بھارتی مالکان کوپسند آگئے،ٹیموں میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد



















































