کراچی(این این آئی)کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کے بیرون ملک دوروں کی تمام فنڈنگ سیاسی دفتر سے کی جاتی رہی ہے۔ ایان علی سے تفتیش کیلئے وزارتِ داخلہ نے وزارت خزانہ سے اجازت مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے ایان علی کو بیرون ملک دورے کرانے والے سہولت کار کا پتا چلا لیاگیا ہے۔ تفتیشی اداروں کی جانب سے ماڈل ایان علی کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات سے متعلق اہم انکشاف کئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ماڈل کی گرفتاری سے قبل دبئی کے تمام ٹکٹس کی ادائیگی سیاسی دفتر سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو ایان علی سے مزید تفتیش کیلئے ایک خط بھی لکھ دیا ہے۔ خط کے مطابق کسٹم حکام اور انٹیلی جنس ادارے سیاسی دفتر کے افراد سے پوچھ گچھ کرناچاہتے ہیں، جبکہ ایان علی کے دوروں کی ادائیگی کا ریکارڈ پہلے ہی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیا ہے۔
سیاسی دفتر سے فنڈنگ، ایان علی سے متعلق اہم انکشافات ،وزارت داخلہ نے بڑاقدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































