جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ایان علی کی بیرون ملک روانگی ٗمقتول تفتیشی افسر کی بیوہ نے انتہائی اقدام اُٹھالیا

datetime 27  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)ایان علی کی بیرون ملک روانگی ٗمقتول تفتیشی افسر کی بیوہ نے انتہائی اقدام اُٹھالیا،غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دیدی۔پیر کو اعجاز چوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے شوہر اعجاز چوہدری کو ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا ٗ ان پر ایان علی کی مدد کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ تفتیش کے دوران ہی انہیں قتل کردیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وہ اعجاز چوہدری قتل کیس میں ایان علی کے خلاف متعلقہ تھانے میں بیان دے چکی ہیں، اس لئے انہیں سنے بغیر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالاجا ئے۔واضح رہے کہ ایان علی گزشتہ برس راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…