لندن (آئی این پی)پاکستان کر کت بورڈ(پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں گئے، بھارت نے سیریز کھیلنے کا وعدہ وفا نہیں کیا اسلئے ہم بھی حمایت کے پابند نہیں رہے،پاکستان واحد ملکتھا جس نے2014میں بگ تھری فارمولے کی بھرپور مخالفت کی، باقی سب نے معاہدے پر دستخط کردئیے تھے،آئی سی س اجلاس میں پاکستان کرکٹ کی مالی امداد کیلئے فنڈ قائم کرنے کی باقاعدہ درخواست دیں گے،کئی ٹیمیں ٹور کیلیے تیار مگر ہم خود احتیاط برت رہے ہیں، پاکستان ٹیم کا دورۂ انگلینڈ اس مرتبہ تنازعات سے پاک رہے گا، مصباح الحق اور یونس خان کو ٹیسٹ کیریئر فی الحال جاری رکھنا چاہیے، ٹیم کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری کیلئے پاکستان نے صرف اس وقت حمایت کا اعلان کیا جب ہمیں بھارت نے 8 برس میں 6 سیریز کھیلنے کی یقین دہانی کرائی، مگر اب چونکہ اس نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا تو ہم بھی پھر سے بگ تھری کی مخالفت کیلیے آزاد ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ آئی سی سی میں بھی اس فارمولے کو پسند نہیں کیا گیا، دیگرممالک نے بھی اب مخالفت شروع کردی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہر بورڈ کو جمہوری انداز میں برابری کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ہم اگلے چند روز میں آئی سی سی کے سامنے مالی امداد فنڈ قائم کرنے کا کیس پیش کریں گے۔ہمیں اپنی ہوم سیریز دیار غیر میں کھیلنے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی کو اس مسئلے پر قابو پانے میں ہماری مدد کرنا چاہیے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تجویز پر کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار خان نے کہا کہ گذشتہ برس زمبابوے کا دورہ کافی کامیاب رہا، ہمارے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور کینیا سے رابطے ہیں، اس کے ساتھ آسٹریلیا کی آرمی ٹیم رواں برس کے آخر تک پاکستان دوبارہ آنے کا ارادہ رکھتی ہے، انٹرنیشنل ٹیم یا کامن ویلتھ ٹیم کے دوروں کا امکان ختم نہیں ہوا، کئی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں مگر ہم خود کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔گراؤنڈ میں بہت زیادہ کراؤڈ جمع ہوتا ہے جس کو دہشتگردوں سے خطرہ ہوسکتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جلد بازی میں کیے جانے والے کسی اقدام سے پاکستان کی ساکھ پر کوئی منفی اثر پڑے، ہم صورتحال مزید بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔ دورۂ انگلینڈ سے متعلق شہریار خان نے کہاکہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں پر اچھی طرح واضح کردیا ہے کہ وہ اس قسم کے کسی تنازع سے بچ کررہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ٹور تنازعات سے پاک رہے گا اور اس سے دونوں ممالک کی کرکٹ کو قریب آنے میں مدد ملے گی۔مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر شہریار خان نے کہا کہ وہ پاکستان کے انتہائی کامیاب کپتان ہیں۔مجھے امید ہے کہ انگلینڈ میں بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ وہ اس ٹور کے بعد بھی وہ پاکستان کی قیادت جاری رکھیں، مصباح اور یونس اس وقت ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، میری خواہش ہے کہ دونوں ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ برقرار رکھیں۔مکی آرتھر کے بارے میں شہریار نے کہاکہ میں ان سے کافی متاثر ہوا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کافی بہتر اور امید ہے کہ مکی محدود اوورز کے فارمیٹس میں بھی ٹیم کوکامیابی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے، اس سفر میں انھیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق
-
عیدالفطر کے موقع پر اسپرنگ بریک کا اعلان

















































