ایڈیلیڈ……ورلڈ کپ 2015 کے اہم مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست سے کر ایونٹ کا کامیاب انداز میں افتتاح کیا ہے۔
پاکستانی اننگ کے تیسرے اوور میں یونس گیارہ کے مجموعی اسکور پر چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جب کہ 17ویں اوور کی آخری گیند پر حارث سہیل بھی 36 رنز بنا کر اشون کا شکار بنے۔
اس کے بعد 20 ویں اوور کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لیے تھے، مصباح ایک اور احمد شہزاد 42 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
102 کے اسکور پر احمد شہزاد 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئےہیں۔
صہیب مقصود کریز پر آتے ہی دوسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
اسکور میں ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی عمر اکمل بھی رویندرا جدیجا کی باؤلنگ امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہو گئے۔
شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے اسکور کو 150 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر شاہد آفریدی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ ایک گیند بعد وہاب ریاض بھی پویلین جا پہنچے۔
کپتان مصباح پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
203 کے اسکور پر یاسر شاہ 13 رنز بنانے کے بعد موہت شرما کی وکٹ بن گئے۔
215 کے اسکور پر مصباح 76 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔
سہیل خان آؤٹ ہونے والے آخری تھے جس کے ساتھ ہی پاکستان کی شکست پر مہر ثبت ہو گئی۔
اس سے قبل ہندوستان نے پراعتماد انداز میں اننگ کا آغاز کیا لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک شکل اختیار کرتی، سہیل خان نے روہت شرما کو کپتان مصباح الحق کی مدد سے پویلین واپسی پر مجبور کردیا، روہت نے 15 رنز بنائے۔