جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

’’جب میں نے پہلی بار کعبہ دیکھا تو ۔۔۔‘‘معروف قوال امجد صابری کی زندگی کا ایمان پرور واقعہ

datetime 25  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قول امجد صابری نے اپنے قتل سے گزشتہ تین قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک خوبصورت واقعہ سنایا۔ امجد صابری نے کہا کہ اللہ کے گھر وہی جاتا ہے جسے اللہ تعالیٰ بلاتا ہے، امجد صابری نے کہا کہ میں 1997 ء میں پہلی بار خانہ کعبہ گیا عمرے کیلئے‘ عمرے کیلئے جانے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ معروف قوال امجد صابری نے کہا کہ 1997ء میں میرے بڑے بھائی لندن میں رہتے ہیں ان کی شادی تھی تو میری والدہ عمرے کیلئے جا رہی تھیں۔ عمرے سے عین دو دن پہلے میری والدہ کو ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کر دیا تو میری والدہ نے کہا کہ جاؤ امجد یہ ٹک کینسل کروا آؤ۔ امجد صابری نے کہا کہ میں جب ٹریول ایجنٹ کے پاس گیا تو ٹریول ایجنٹ نے مجھے کہا کہ امجد بھائی اگر آپ اسی ٹکٹ میں عمرہ کرنے چلے جاؤ تو کیسا لگے گا؟ امجد صابری نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ خوش ہوا اور میں نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے ٹریول ایجنٹ سے کہا کہ میں بس دو منٹ میں واپس آتا ہوں ، میں ٹریول ایجنٹ آفس سے باہر آیا اور خوشی سے زور زور سے چیخنے لگا۔
امجد صابری نے کہا کہ جب میں پہلی دفعہ مکہ پہنچا تو میرے ہاتھ ، پاؤں اور رواں رواں کپکپا رہا تھا کہ میں پہلی بار اللہ کے حضور پیش ہو رہا ہوں ، پتہ نہیں کیا ہوگا ، کیا نہیں ہوگا، پہلی دفعہ کعبہ دیکھوں گا تو یہ دعا کروں گا۔ امجد صابری نے کہا کہ میں نظریں نیچی کرتے ہوئے جب خانہ کعبہ کے پاس پہنچا تو کوئی دعا منہ سے نکل ہی نہ سکی، مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا اور اس وقت کی میں کیفیت بیان نہیں کر سکتا۔ میں خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ رہا تھا اور روتا جا رہا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…