ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے نوٹوں کی بارش کر دی

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی سے اضافی فنڈنگ طلب کرنے اور مالی نقصانات کا رونا رونے والے کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین پیسوں کی بارش کردی ، پی ایس ایل کے بعد پی سی بی اسٹاف کو بھی بونس مل گیا، دونوں کیلیے کام کرنے والوں کے ہاتھ ڈبل رقم آگئی، البتہ خالی ہوتے بورڈ کے خزانے سے کروڑوں روپے مزید کم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی برسوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی، حکام اکثر مالی مسائل کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں، دوسری جانب بغیر کام کیے بعض ملازمین کو بھاری تنخواہیں دینے اور غیرملکی دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ عرصے اولین پاکستان سپر لیگ کے لیے کام کرنے والے آفیشلز کو خصوصی بونس دیا گیا، گورننگ بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ میٹنگ میں ہم سے پوچھا نہیں گیا بلکہ لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملازمین کو بونس دینے سے آگاہ کیا، اسی پر بس نہیں ہوا بلکہ انگلینڈ جاتے جاتے چیئرمین شہریارخان بھی ملازمین کیلیے بونس کا اعلان کر گئے۔
یوں مارکیٹنگ، سوشل میڈیا اور دیگر ڈپارٹمنٹس کے ایسے ملازمین جو پی ایس ایل اور پی سی بی دونوں کیلیے کام کر رہے ہیں انھیں دگنا بونس مل گیا، البتہ بورڈ کے خزانے سے کئی کروڑ روپے مزید کم ہو گئے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کو سال میں ایک بونس دینے کا اختیار حاصل ہے، انھوں نے اسی کے تحت ایسا کیا، پی ایس ایل ملازمین کو کتنی رقم دی گئی اس کا علم نہیں، وہ معاملات بالکل علیحدہ ہیں۔ واضح رہے کہ شہریارخان ایڈنبرا میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی سے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی درخواست کرنے والے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے بورڈ مالی طور پر مسائل کا شکار ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…