ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

فوجی عدالتوں میں 12 مقدمات کی سماعت کا آغاز

datetime 13  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد: ایک فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے کیے گئے دہشت گردی کے بارہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے 39 مقدمات سماعت کے لیے فوجی حکام کے حوالے کیے تھے، جن میں سے 12 کو فوجی عدالتوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ مقدمات کا پہلا بیچ ہے، جسے حال ہی میں تشکیل دی گئی فوجی عدالتوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ حکومت نے ان عدالتوں کی تشکیل کے لیے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تھی۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ بارہ مقدمات جن کی سماعت فوجی عدالتیں کریں گی، ان میں چھ خیبرپختونخوا، پانچ پنجاب اور ایک سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کی کارروائی ان کیمرہ منعقد کی جائے گی۔

جمعرات کے روز آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے ایک بریفنگ کے دوران ان میں سے کچھ مقدمات پر روشنی ڈالی، جن کی فوجی عدالتوں میں سماعت کی جارہی ہے۔ ان میں سے ایک مقدمے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ فرنٹیئر کور کے 13 سپاہیوں کی ہلاکت اور دوسرا این جی او کے کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے۔

جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دیگر مقدمات خوکش حملوں کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کو آپریٹ کرنے والوں سے متعلق ہیں۔ یہ تمام لوگ جن کے مقدمات کی سماعت فوجی عدالتوں میں جاری ہے، کٹّر دہشت گرد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کی تعداد میں اضافےکے بعد مزید عدالتیں بھی قائم کی جاسکتی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…