اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے پانچ اہم عہدیداروں کو بھی ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے سوشل میڈیا منیجر سمیت چار میڈیا منیجرز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آغا اکبر رواں سال جنوری میں دوہ نیوزی لینڈ کے بعد سے میڈیا منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم اب رضا کچیلو اور امجد بھٹی بھی ان کے کام میں معاونت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق میڈیا ٹیم میں شامل چوتھے رکن عون زیدی ہیں جن کو صرف سوشل میڈیا کوریج کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ بڑے دورے کے پیش نظر میڈیا مینجرز کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے۔پی سی بی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کرکٹ کے تجزیہ کار جیروڈ کمبر نے کہاکہ باخبر میڈیا کی گردش مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔کمبر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستان کے پاس اس دورے کیلئے چار مختلف میڈیا منیجر ہیں۔ باخبر میڈیا کی گردش مستقبل کی پیش بینی ہے۔پاکستانی میڈیا ٹیم میں شامل رضا کچیلو حال ہی میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میڈیا ٹیم میں شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…