منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مائیکل کلارک انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سنیچر کو 11ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لِیمن نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ 21 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔33 سالہ کلارک مسلسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انھوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی اسی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔بدھ کو وہ دو ماہ بعد متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچ میں میدان میں اترے تھے اور نصف سنچری بھی بنائی تھی۔تاہم ڈیرن لیمن کا کہنا ہے کہ اگرچہ کلارک کی واپسی اچھی ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ سنیچر کا میچ نہیں کھیل رہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ’ہم ان کی بہتری سے مطمئن اور خوش ہیں لیکن ہم اپنے منصوبے کے مطابق چلیں گے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہی کھیلیں گے۔‘مائیکل کلارک کو ہیمسٹرنگ کی تکلیف نومبر 2014 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔ جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن وہ دوبارہ اس تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور انھیں بیٹنگ کے دوران بھی کمر میں تکلیف کی وجہ سے باہر جانا پڑا تھا۔اس وقت کلارک نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ تکلیف ان کا کریئر بھی ختم کر سکتی ہے۔تاہم 24 دسمبر کو انھوں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی اور پھر گریڈ کرکٹ کے میچ میں میدان میں واپسی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…