بیجنگ ……. حیاتیاتی عمر بڑھنے کے ساتھ انسان کے جسم کی ساخت اور جسامت میں بدلاﺅ آتا جاتا ہے اور چند سالوں میں ننھے بچے بڑھ کر جوان مرد اور خواتین بن جاتے ہیں لیکن چین میں ایک بچی کی حیاتیاتی عمر تو بڑھتی گئی مگر اس کی ظاہری شکل و صورت حیرت انگیز طور پر محض سات سال کی عمر میں ہی رکی رہی اور آج یہ 20 سال کی ہونے کے باوجود ننھی سی گڑیا نظر آتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کے پچوٹری گلینڈ پر رسولی بننے کی وجہ سے اس کے گروتھ ہارمونز میں گڑ بڑ پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ماہ و سال گزرتے گئے مگر اس کی شکل و صورت اور جسم ننھی بچیوں والا ہی رہا۔
اس بچی کی صحت کے مسائل کی وجہ سے اس کے والدین میں اکثر جھگڑا رہنے لگا اور بالآخر نوبت طلاق تک پہنچ گئی اور اس کے والد نے تن تنہا اس کی پرورش کی ذمہ داری اٹھا لی لیکن بالآخر وہ بھی کینسر کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگیا اور یہ بچی سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی۔ مقامی میڈیا میں اس کے بارے میں خبریں اور مضامین شائع ہونے کے بعد اب ایک دردمند جوڑے نے گود لے لیا ہے اور وہ اسے جدید علاج کے لئے دارالحکومت بیجنگ لے کر جارہے ہیں تاکہ اس کی محرومیوں میں گزرنے والی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لائی جاسکے۔
عمر اس کی بیس سال ہے لیکن لگتی سات سال کی ہے ملئے چینی گڑیا سے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں