پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

زندہ جلائے جانے والے اردنی پا ئلٹ کی بیوہ کو یقین نہیں آیا

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان …..عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یعنی داعش کی جانب سے زندہ جلائے جانے والے اردنی پائلٹ لفٹیننٹ معاذ الکساسبہ کی بیوہ انوار طراونہ نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی موت کے بارے میں فیس بک کے ذریعے پتا چلا تو مجھے یقین نہیں ہوا پچھلے سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی انوار طراونہ بقول جس وقت مجھے خبر ملی اس وقت میں دارالحکومت عمان میں واقع ایک یونیورسٹی میں ایک دھرنے میں شریک تھی انوار طراونہ نے کہاکہ وہ اپنے شوہر کے مارے جانے سے متعلق خبر آنے سے پہلے تک ان کی بحفاظت واپسی کیلئے پرامید تھیں طراونہ نے کہا کہ انہوں نے یہ لرزہ خیز وڈیو نہیں دیکھی مگر شوہر کی وفات کی خبر سننے کے فوراً بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا انہوں نے بتایا کہ ان کے خاوند نے اس دن اپنے مشن پر جانے کیلئے تیار نہ تھے طراونہ کا کہنا تھا کہ میرے خاوند نے امید کی کہ آج دھند چھا جائے تاکہ انہیں آج جہاز نہ اڑانا پڑے ان کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کا کہنا تھا کہ آج گچھ گڑ بڑ ہوجائے گی یہ بہت حیران انگیز تھا کیونکہ انہوںے پہلے ایسا نہیں کہا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…