پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

یہ موٹے بلوں کا کیا قصہ ہے، کلک کر کے جانیں

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔۔برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوؤن مورگن نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ موجودہ دور کے بیٹ ضرورت سے زیادہ بھاری ہیں اور وہ بلے بازوں کی ناجائز طور پر مدد کرتے ہیں۔
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ کرکٹ کی قانون سازوں کو بلوں کی موٹائی کو کم کرنے پر غور کرنا چاہیے۔یہ بات انھوں نے جنوبی افریقہ کے بلیباز اے بی ڈیویلیئرز کی جانب سے ایک روزہ میچوں کی تاریخ کی تین ترین سینچری کا ریکارڈ توڑنے کے بعد دیا تھا۔ڈی ویلیئرز نے 18 جنوری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر سینچری بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں محفوظ کروا لیا تھا۔اس کے علاوہ نومبر میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 250 کا سکور عبور کیا تھا۔مورگن نے کہا کہ بلے کی موٹائی پر ہونے والی بحث مضحکہ خیز ہے: ’میں نے آج تک ایسا کوئی بلا نہیں دیکھا جس کے بارے میں میرا خیال ہو کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور اس پر پابندی لگنی چاہیے۔‘انھوں نے کہا: ’آپ بلے کی موٹائی پر ساری توجہ مرکوز کر رہے ہیں حالانکہ اب دو نئی گیندوں سے بولنگ ہوتی ہے اور گیند کبھی بھی 25 اووروں سے زیادہ پرانی نہیں ہو پاتی۔ اس کے علاوہ دائرے میں بھی ایک اور فیلڈر موجود ہوتا ہے۔‘ڈیو رچرڈسن نے کہا تھا کہ جدید بلوں نے ’کرکٹ کا توازن بلیبازوں کے حق میں موڑ دیا ہے‘ کیونکہ اب خراب شاٹیں بھی چھکا بن جاتی ہیں۔بلے کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں تو قواعد موجود ہیں لیکن کرکٹ کے قوانین کی کتابیں بلے کی موٹائی کے بارے میں خاموش ہیں۔گذشتہ جولائی کو کرکٹ کی قواعد ساز کمیٹی ایم سی سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ فی الحال بلے کی موٹائی کو نہ چھیڑا جائے۔ایم سی سی کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ کے دوران بلوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔یاد رہے کہ اس عالمی کپ میں باؤنڈریاں خاصی لمبی ہیں اور کئی میدانوں پر یہ پچ سے 90 گز سے بھی زیادہ دور ہیں، اس لیے بلیبازوں کے لیے چھکے لگانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…