جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی انٹرویو، پاکستان کرکٹ ٹیم بارے ایسے انکشافات کے سن کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  جون‬‮  2016 |
UAE - Dubai - Nov 11 - 2010: Imran Khan pose for aportrait at Celebration of Entrepreneurship conference at Madinat Jumeriah conference centre. ( Jaime Puebla - The National Newspaper )

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اورچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں،کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے محمد عامرباصلاحیت باﺅلر ہیں،وہ دورہ انگلینڈ میں توجہ کا مرکز ہونگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں، اگر میں سلیکشن کمیٹی میں ہوتا تو مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کپتان بناتا۔عمران خان نے مزید کہاکہ کرکٹ میں سب سے مشکل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے اور جو کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں نامزد کیا جائے اسی کو بقیہ فارمیت کی کپتانی دینی چاہیے۔فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں اور دورہ انگلینڈ میں وہ توجہ کا مرکز ہونگے۔پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دکھائیں، انگلش میڈیا تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان کمزور ٹیم کو بھی اٹھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سال 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بالر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی۔بعد ازاں محمد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا گیا تھا۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…