منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

رمیز راجہ کو مداح نے ٹیکسی میں بٹھایا اور پانچ منٹ بعد ہی اتار بھی دیا! وجہ کیا بنی؟ رمیز راجہ خاموش نہ رہ سکے

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطہ کی ویب سائٹس نے سٹار زاور ان کے مداحوں کے درمیان گفتگو کو آسان بنا دیا ہے۔اور اس ذریعے سے ہونے والی بات چیت کئی بار دلچسپی سے بھرپور ہوتی ہے۔ایسی ہی ایک دلچسپ بات چیت سابق قومی کرکٹر او ر ان کے مداح کے درمیان ٹویٹر پر ہوئی ہے جسے درجنوں افراد نے پسند کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کمنٹریٹر رمیز راجہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ان کے ایک مداح نے کہا کہ کسی کریزی فین سے جڑااپنی زندگی کا کوئی واقعہ بتائیں جس پر آپ سب سے زیادہ حیران ہوئے ہوں تو رمیز راجہ نے بتایا کہ ایک با ر دبئی میں ایک ٹیکسی والے نے مجھے اپنی کار میں بٹھانے کیلئے منت سماجت کی تو میں اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا مگر چلتے چلتے اس نے ایک دم گاڑی سائیڈ پر موڑدی اور روک کر کہا کہ آپ گاڑی سے اتر جائیں۔میری موجودگی سے وہ اتنا پرجوش تھا کہ اس کا سانس پھول گیا اور اس نے مجھے کہا کہ آپ کی موجودگی کی وجہ سے میں ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہالہٰذاآپ گاڑی سے باہر آجائیں۔رمیز راجہ اپنے اس فین کی اس حرکت پر انتہائی حیران ہوئے اور وہ اس ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی زندگی میں ملنے والا سب سے کریزی فین قرار دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…