اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور و معروف بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی جانب سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معدومیت کے خطرے سے دوچار شیروں کے ساتھ کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد مغربی بھارت کے محکمہ جنگلات نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔رویندرا جدیجا اور ان کی بیوی نے اس ہفتے کے اوائل میں دورہ سفاری کے دوران کھینچی گئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی تھی جس کے بعد ریاست گجرات میں واقع گیر کے محکمہ جنگلات کے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جنگلات کی حفاظت کے سربراہ اے پی سنگھ نے کہا کہ گیر نیشنل پارک ایک ممنوعہ علاقہ ہے اور لوگوں کو سفاری کے دوران یہاں اپنی گاڑیاں لے جانے کی اجازت نہیں۔