کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جلد دبئی روانہ ہو جائیں گی ۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی طرف سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ عارف احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کی جلد بیرون ملک روانگی متوقع ہے تاہم آخری اطلاعات تک ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔