پیرس پوپ کارن ایسی ہلکی پھلکی چیز ہے جسے بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ مکئی کے دانے کتنے درجہ حرارت پر پوپ کارن کی شکل اختیار کرتے ہیں لیکن اب یہ بات فرانس کے سائنسدانوں نے بتادی ہےکہ مکئی کے یہ دانے 180 ڈگری پر پوپ کارن بن جاتے ہیں۔ فرانس میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب درجہ حرارت 180 ڈگری پر پہنچتا ہے تو مکئی کے دانوں کا بیرونی شیل پھٹنے سے دانے اچھلنے لگتے ہیں اور دانے کے پھٹتے ہی اس میں سے نکلنے والا پانی کا چھوٹا سا قطرہ آواز پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے جس کے بعد یہ مزیدار اور کرکرے پوپ کارن تیار ہو جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل میں سیکنڈ کا ایک سو واں حصہ لگتا ہے ،اوون میں پکنے والے پوپ کارن کے اس عمل کو مزید گہرائی تک جانچنے کے لیے ہائی اسپیڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا جس نے مکئی کے دانوں کے ہر سیکنڈ کے 29 ہزار فریم ریکارڈ کیے۔ اوون میں پکنے کے دوران مکئی کے دانوں میں موجود پانی کا قطرہ 100 ڈگری پر اسٹیم میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے جبکہ 180 ڈگری پر مکئی کا دانہ اندر بننے والے پریشر کو برداشت نہیں کر پاتا اور اس کا بیرونی شیل پھٹ جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 170 ڈگری پر صرف 34 فیصد دانے پھٹتے ہیں لیکن 180 ڈگری پر 96 فیصد دانے پھٹ کر پوپ کارن کی شکل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی



















































