لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کے حامی ہیں ٗمحمد عامر کا سامنا کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 14 جولائی سے سیریز کا آغاز کر یگی ٗپاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بھی ویزا جاری کر دیا گیا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عامر اپنی سزا کاٹ چکا ہے ٗمجھے عامر کے واپس آنے اور کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم میرے ذاتی خیال میں آئی سی سی کو کہنا چاہیے کہ اگر آپ میچ فکسنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ پر عمر بھر کے لیے پابندی لگے گی انہوں نے کہاکہ یہ کرکٹ کے کھیل کے تحفظ کیلئے لازمی ہے۔انگلش کپتان نے کہا کہ یہ کچھ عجیب سی بات ہے کہ عامر کی انگلینڈ میں واپسی ممکنہ طور پر اسی میدان میں ہو گی جہاں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے وہ پابندی کا شکار ہوئے تھے۔