لاہور (این این آئی )دورہ انگلینڈمیں ٹیم آفیشلز کو محمد عامر کے حوالے سے خصوصی ضابطہ اخلاق فراہم کر دیا گیا ،محمد عامر نے ضابطہ اخلاق قبول کرتے ہوئے اس پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کر ادی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی منظوری کے بعد بھجوائے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ محمد عامر کو برطانوی میڈیا سے دور رکھا جائے گا، انٹرویوز پر مکمل پابندی عائدہو گی ، انگلینڈ میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ چیئر مین پی سی بی نے فاسٹ باؤ لر محمد عامر کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے ، محمد عامر نے ضابطہ اخلاق قبول کر تے ہوئے پی سی بی کو اس ضابطہ اخلاق پر من و عن مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ محمد عامر نے ویزہ کے حصول میں مدد کرنے پر پی سی بی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں