لاہور(آن لائن) سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے، مشتاق احمد بھی دوڑ میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جمعرات کو لاہور میں پی سی بی حکام سے پہلی ملاقات ہوئی،اس موقع پر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرتھر نے فوری طور پر بولنگ کوچ کے تقرر کا کہا، وہ نہ صرف انگلینڈ کے اہم ٹور بلکہ دیگر سیریز میں بھی بولرز کی رہنمائی کیلیے کسی کا ساتھ چاہتے ہیں، حکام نے ان سے کہا کہ وہ خود اس حوالے سے کوئی موزوں امیدوار بتائیں،۔میٹنگ میں عاقب جاوید کے نام پر غور ہوا اور وہ فیورٹ بھی نظر آتے ہیں، اسی کے ساتھ مشتاق احمد بھی دوڑ میں موجود ہیں، عاقب یو اے ای کی ٹیم کو چھوڑ کر حال ہی میں پی ایس ایل سائیڈ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ ہوئے ہیں، انھوں نے اسی لیے گذشتہ دنوں بنگلہ دیشی بورڈ کی بولنگ کوچ کے حوالے سے پیشکش بھی مسترد کر دی تھی،وہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند تھے مگر غیرملکی کو ترجیح دیے جانے کے اشارے ملنے پر درخواست دینے سے گریز کیا۔
قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقر ر ،نا م بھی سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
چین کا نظام
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































