نیویارک(مانیٹرنگ)نیویارک پولیس نے صدر اوباما کے قافلے کی آمد کے لیے بند کی گئی سڑک پر گھسنے والے سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے صدر اوباما کے قافلے کی آمد پر مین ہٹن میں سڑکوں کو بند کردیا تھااور اس دورا ن ایک بے خبر سائیکل سوار نے پارک ایوینو جانے والی سڑک سے گزرنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار نے اسے روکنے کے لیے جان کی بازی لگا دی ۔پولیس اہلکار نے نہ صرف سائیکل سوار کو زمین پر گرا دیا بلکہ تیز رفتار سائیکل کی ٹکر سے خود بھی زمین پر جا گرا ۔ موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے مل کر اسے قابو کر لیا ۔واقعہ کے چند سیکنڈز بعد صدر اوباما کا قافلہ وہاں سے گزر گیا ۔ پولیس نے سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا ہے اور غیر قانونی طرز عمل پر اسے عدالتی سمن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔