منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد علی میں ناقابل شکست ہونےکی خود اعتمادی کسی دوسرے کھلاڑی میں نہیں دیکھی,عامر خان

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ محمد علی میں ناقابل شکست ہونے کی خود اعتمادی انھوں نے آج تک باکسنگ کی کسی دوسرے کھلاڑی میں نہیں دیکھی۔بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹریو میں سابق لائٹ ویٹ عالمی چمپئن نے کہاکہ وہ محمد علی ہی تھے جن کی آمد اور پے در پے فتوحات سے باکسنگ بے انتہا مقبول ہوئی۔عامر خان نے کہاکہ انھیں زندگی میں دو بار محمد علی ملنے کا شرف حاصل ہوا اور انھیں قریب سے دیکھنے نے میرے اعتماد میں بیحد اضافہ کیا۔ محمد علی کی شخصیت اور کرشمہ ایسا تھا کہ لوگ ان کی طرف کھینچے چلے آتے تھے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ محمد علی کی زندگی کے کئی پہلو ہیں ٗ جہاں تک ان کی باکسنگ کا تعلق ہے تو انھوں نے اپنے کیرئیر بہت سی ناممکن فتوحات حاصل کیں۔وہ جب سونی لٹسن سے مدمقابل تھے تو انھیں کوئی گھاس تک نہیں ڈال رہا تھا ٗیہی توقع کی جا رہی تھی کہ لٹسن محمد علی کو باکسنگ رنگ میں تباہ کر دیں گے تاہم انھوں نے لٹسن کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔
عامر خان کے بقول جورج فورمین کے خلاف ناقابل یقین فتح اور جو فریزر اور کن نوٹون کے خلاف ان کی شاندا فائٹس بکسنگ کے شائقین کیلئے ناقابل فرموش ہیں۔ایک سوال پر عامر خان نے کہاکہ محمد علی کی نسل پرستی کے خلاف خیالات پر ان کے بچپن اور لڑکپن کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے محمد علی عالمی افق پر چھاتے رہے ویسے ویسے ان کے خیالات میں تبدیلی آتی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد علی نے نسل پرستی پر جو 25 سال قبل کہا تھا ان کے خیالات کی ایک سطر نکال کر اس پر بحث کرنا محمد علی سے ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ انھوں نے ایک چھوٹا سا آپریشن کروایا ہے اور اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ رمضان گزار رہے ہیں لیکن مناسب وقت پر وہ اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کریں گے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…