منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

یو نس خان کا نیا کار نا مہ ، جانئے کیا ؟

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) اسٹار بیٹسمین یونس خان دورہ انگلینڈ کیلی 10 ہزار ٹیسٹ رنز کی تکمیل کی خواہش اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہتے تفصیلات کے مطابق یونس خان کوپاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 9116 رنز بنانے کا اعزاز ہے، وہ دس ہزار رنزمکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے سے تھوڑے فاصلے پر ہیں تاہم انھوں نے اصرار کیاکہ وہ اس ذاتی ریکارڈ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے۔ میں ہر وقت بڑے اہداف کے بارے میں نہیں سوچتا رہتا، نہ ہی میں اپنے لیے ہدف مقرر کرتا ہوں، میں خود پر اضافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا، میں حالیہ کچھ برسوں میں کم سے کم توقعات کے ساتھ کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہوں۔دس ہزار ٹیسٹ رنز کی تکمیل سے متعلق یونس خان نے کہاکہ میں اس سنگ میل کے بارے میں نہیں سوچتا، میں صرف اپنے کھیل سے مخلص اور اسی انداز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں، کون جانتا ہے کہ میں کب تک کرکٹ جاری رکھوں گا۔بوٹ اور اسکلز کیمپ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ کاکول میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ حاصل کرنے کا موقع ملا، انھوں نے اپنے لیے مقرر کردہ فٹنس کے اہداف حاصل کرنے کیلیے سخت محنت کی، اسکلز کیمپ بھی کافی اچھا رہا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…