اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملتے ہی برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی، انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کرکٹ میں میچ فکسنگ کی شدید لفظوں میں مذمت کر دی‘ الیسٹر کک نے میچ فکسرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اس پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دیں‘میچ فکسنگ کھیل کی عظمت کا سوال ہے‘میچ فکسنگ کرنیوالے کیلئے سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے تاکہ کھیل کا حسن برقرار رہے‘تا ہم الیسٹر کک نے کہا کہ انہیں پاکستانی پیسر عامر کے ساتھ کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے‘عامر اپنی سزا بھگت چکا ہے اس لئے اس کے ساتھ کھیلیں گے‘واضح رہے کہ الیسٹر کک 2010ء میں اس انگلش ٹیم کا حصہ تھے جس ٹیم کیخلاف میچ میں عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر میچ فکسنگ کے الزامات لگے تھے اور ان کو قید و پابندی کی سزا ہوئی تھی‘اس سے پہلے فاسٹ باولر براڈ بھی عامر کے ساتھ کھیلنے کا بیان دے چکے ہیں۔