لارڈز(این این آئی)محمدعامر کادورہ انگلینڈ،اسٹورٹ براڈنے خبردارکردیا،کہتے ہیں میرا نہیں خیال کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ان کی شمولیت پر کوئی اعتراض یا منفی سوچ ہوگی تاہم مداحوں کی بات الگ ہے،لارڈز کے تماشائی کرکٹ کے حوالے سے جنونی ہیں اور ان کا اپنا نقطہ نظر ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کی حمایت کرتے ہوئے انھیں خطرناک باؤلر قرار دیدیا۔اسٹورٹ براڈ نے عامر کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ان کی شمولیت پر کوئی اعتراض یا منفی سوچ ہوگی تاہم مداحوں کی بات الگ ہے ٗپاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں محمد عامر کو انگلینڈ کے ویزے سے مشروط کرکے شامل کیا گیا ہے تاہم ان کا ویزے ابھی تک جاری نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں وہ اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن لارڈز کے تماشائی کرکٹ کے حوالے سے جنونی ہیں اور ان کا اپنا نقطہ نظر ہے۔براڈ نے کہاکہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم میں اس سیریز کے صرف چار کھلاڑی ہیں ٗ پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ 6 سال سے عامر کا سامنا نہیں کیا لیکن اس وقت وہ خطرناک اور سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی تھے۔اسٹورٹ براڈ نے 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں نوویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی تھی ٗ ٹروٹ کے ساتھ مل کر نوویں وکٹ پر 332 رنز کی شراکت کاعالمی بنایا تھا۔براڈ نے کہا کہ میچ کے ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے ہم اپنی بہترین کارکردگی کو منانے سے قاصر رہے تھے۔پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک مضبوط ٹیم اور معیاری باؤلرز کے خلاف کھیلیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اچھا باؤلر ہے۔محمد عامر نے گزشتہ سال کرکٹ میں واپسی کی تھی جس کے بعد وہ دورہ نیوزی لینڈ، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں تاحال انھیں موقع نہیں ملا۔
محمدعامر کادورہ انگلینڈ،اسٹورٹ براڈنے خبردارکردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
چین کا نظام
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































