لاہور ( این این آئی) فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ویزے کا انتظار پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے طویل ہوگیا جبکہ پی سی بی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بظاہر محمد عامر کو ویزہ مل چکا ہے ،بس اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر چھ برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں ۔ دورہ انگلینڈ کے لیئے سترہ رکنی اسکواڈ میں محمد عامر کی شمولیت ویزے سے مشروط ہے ۔محمد عامر کا ویزہ 20مئی کو اپلائی کیا گیا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پیر کو اگر ویزہ نہیں ملتا تو خود ای سی بی اور اسلام آباد میں ہائی کمشنر سے رابطہ کریں گے ۔پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام تر دستاویزات کے ساتھ محمد عامر کا ویزہ اپلائی کیا گیا لیکن 20مئی کے بعد سے اب تک کوئی نئی دستاویز یاکوئی لیٹر نہیں مانگا گیا اور نہ ہی کوئی اعتراض اٹھایا گیا ہے اس سے بظاہر لگتا ہے کہ محمد عامر کو ویزہ مل چکاہے بس اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
چین کا نظام
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































