منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان ،محمد عامر کی شمولیت کیلئے نئی شرط

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے 17رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا جس میں محمد عامر کی شمولیت ویزے سے مشروط ہے جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم چھ سات سال سے ایک ہی جگہ کھیل رہی ہے ، اپنی طرف سے بہترین سلیکشن کی ہے اور ہمیں اچھے کی ہی توقع رکھنی چاہیے ، ہمیں تین سے چار لڑکے مل گئے ہیں جن پر فوکس کئے ہوئے ہیں ۔ چیف سلیکٹرانضمام الحق نے گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں انگلینڈ کے خلاف 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد یونس، اظہر علی، اسد شفیق، شان مسعود، سمیع اسلم ، افتخار احمد ،سرفراز احمد ،محمد رضوان ،محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، عمران خان اور سہیل خان شامل ہیں جبکہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت برطانوی ویزے سے مشروط ہے، اگر محمد عامر کو ویزہ نہ ملا تو قومی اے ٹیم میں سے کسی ایک بولر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم میں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو بطور اسپنر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ تمام لڑکے سخت ٹریننگ کر کے آئے ہیں، محمد حفیظ اور یاسر شاہ سمیت تمام کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کلیئر ہے۔ جنید خان اچھا بولر ہے اور ان کا نام بھی زیر غور ہے لیکن انجری کے بعد دوبارہ ردھم میں آنے میں انہیں تھوڑا وقت لگے گا جبکہ دورہ انگلینڈ کے لئے اے ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔کوچ مکی آرتھر سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ وہ تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکے تاہم ٹیم کے انتخاب میں ان کی رائے بھی لی گئی ہے۔چیف سیلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ چار ٹیسٹ میچز کے لیے دو وکٹ کیپر بھیج رہے ہیں تاکہ ایک پر دبا ؤنہ پڑے۔ پندرہ دن ضائع نہیں کریں گے بلکہ روزے کے بعد کھلاڑیوں کے لئے سر گرمیاں رکھیں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم دنیا بھر میں اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے مشہور ہے اور یہی چیز ہماری ٹیم کا مثبت پہلو ہے۔ہماری ٹیم چھ سات سال سے باہر نہیں کھیلی اور ایک ہی مقام پر کھیل رہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں کھلاڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی سو فیصد فٹ نہیں ہوتا اور تھوڑا بہت معاملہ ہوتا ہے اور کچھ کھلاڑیوں کے معاملات ایسے ہیں جنہیں انجریز نہیں کہا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…